سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں شاہراہ کو جمعہ کوپانچ روز بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم فی الوقت شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔
وادی کشمیر میں حالیہ بھاری برف باری کے بعد اگرچہ موسم خشک ہے لیکن سردی کی شدت بدستور جاری ہے اور بیشتر پہاڑی علاقوں میں معمولات زندگی ہنوز درہم و بر ہم ہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ رواں کی 14 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔