سرینگر/تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ جمعرات کو بدستور بند رہی۔
حکام نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کو ملحوظ رکھتے ہوئے مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول روم کی صلاح لیں۔
سرینگر۔جموں شاہراہ کو گذشتہ روز جواہر ٹنل کے دونوں جانب برفباری کے بعد بند کیا گیا تھا۔