جموں//سیاحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت نے ایوانِ بالا میں سریندر موہن امبردار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت یونانی میڈیکل کالج سرینگر اور اے ایم سی جموں کیلئے فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی 300 اسامیاں وجود میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ وزیر موصوفہ نے جاوید احمد مرچال کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام سرحدی علاقوں اور برف سے ڈھکے علاقوں میں بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔