سرینگر// بدھ کی صبح سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موسم کی خرابی کے باعث کچھ دیر معطل رہنے کے بعد فضائی سروسز بحال ہوگئیں۔
اس سے قبل حکام نے کم روشنی اور رن وے پر برف کی موجودگی کے باعث کئی اڑانوں کے اوقات میں رد وبدل کیا تھا۔
ڈائریکٹر سرینگر ائر پورٹ سنتوش ڈھوک کے مطابق رن وے صاف کرنے اور روشنی میں بہتری کے بعد فضائی سروسز بحال کی گئی ہیں۔