سر ینگر//سرینگر ائر پورٹ پر اس وقت تمام پروازیں روک دی گئی جب ائیر ٹریفک کنٹرول کے نزدیک آگ نمودار ہوئی آگ بجھانے والے عملے نے حرکت میں آکر آگ پر قابو پایا۔سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت افراتفری اور خوف و دہشت کاماحول پھیل گیا جب ائیر ٹریفک کنٹرول کے نزدیک اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے ۔ ائیر پورٹ اتھارٹی نے فوری طور پر پروازوں کی اڑان روک دی اور تمام طرح کی پروازوں پر پابندی عائد کی ۔ فوری طورپر آگ بجھانے والے عملے کو طلب کیا گیا جس نے انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ سرینگر ائیر پورٹ پر اس وقت تمام پروازوں کی اڑان اور لینڈنگ روک دی گئی جب ائیر ٹریفک کنٹرول کے نزدیک آگ نمودار ہوئی ۔ آگ پر قابو پانے کے بعد پروازوں کی آوا جاہی کا سلسلہ پھر شروع کیا گیا ۔