سرینگر// سرینگر کے مصروف ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ علاقے میں منگل کی سہ پہر ایک گرینیڈ دھماکے میں کم از کم پانچ شہری زخمی ہوگئے۔
ایک پولیس افسر کے حوالے سے نیوز ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ مشتبہ جنگجوﺅں نے امیرا کدل کے قریب ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر تعینات سیکورٹی فورسز پر دستی بم پھینکا۔
تاہم دستی بم ہدف سے ہٹ کر سڑک پر پھٹ گیا ، جس سے کم از کم پانچ شہری زخمی ہوگئے۔
جی این ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔