سرینگر/حکام نے جمعرات کو سرینگر میں قائم سبھی کالجوں اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں تدریسی کام دن بھر کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اس سلسلے میں حکام نے آج علی الصبح احکامات صادر کئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ''احتیاطی تدبیر'' کے طور لیا گیا ہے۔