سرینگر/فورسز نے بدھ کو سرینگر میں لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ جنگجو کو سرینگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے گرفتار شدہ کی شناخت دانش حنیف ساکنہ نٹی پورہ سرینگر کے طور کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک پرائیوٹ اسپتال میں اپنا علاج کرانے آیا تھا۔