سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالہ ٹینگ میں بدھ کو حیدر پورہ کے رہنے والے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق فیاض احمد بیگ ولد ولی محمد بیگ ساکن گلشن آباد حیدر پورہ کی لاش شالہ ٹینگ میں پائی گئی۔
لاش کو جے وی سی اسپتال بمنہ لیجایا گیا جہاں سے اسے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
دریں اثناءپولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔