سرینگر/سنیچر کی شام سرینگر کے مضافاتی علاقہ مُجہ گنڈ میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
پولیس ذرئع نے مذکورہ جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل فورسز آپریشن کے دوران وہاں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی تھیں جس کے بعد باضابطہ جھڑپ کا آغاز ہوگیا۔
سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جونہی مُجہ گنڈ نامی گائوں کا محاصرہ کیا تو وہاں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز آپریشن جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں کے ساتھ فورسز کے رابطہ کے بعد طرفین میں گولیا ں چلنے کا آغاز ہوا۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیاں چلنے کے ساتھ ہی علاقے میں فورسز اور مظاہرین کے بیچ جھڑپوں کا آغاز بھی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر فورسز پر سنگباری کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی طاقت کا استعمال کیا۔