سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ ملورہ میں پیرکو فورسز آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔یہ علاقہ پارمپورہ میں پڑتا ہے۔
معرکہ آرائی کی اطلاع پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔
پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل ذرائع کے مطابق فورسز نے جنگجوﺅں کے چھپے ہونے کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدملورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار