سرینگر//قومی تحقیقای ایجنسی (این آئی اے ) نے جمعرات کی صبح سرینگر کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق این آئی اے کے ہمراہ سی آر پی ایف اور پولیس اہلکار بھی تھے اور انہوں نے ظہور احمد بٹ ساکن وزیر باغ،بشیر احمد لون ساکن ہوکر سر، عارف احمد مسگر اور فضل حق ساکنان باغ سندر چھتہ بل کے مکانات پر چھاپے مارے۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سبھی شہری کراس ایل او سی تجارت کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کم و بیش30 کشمیری تاجروں اور علیحدگی پسندوں کو گرفتار کر رکھا ہے اور ان پر جنگجوﺅں کی فنڈنگ کا الزام ہے۔
کراس ایل او سی تجارت مارچ2019سے معطل ہے۔