سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ سرینگر کے صدر بل کیمپ میں تعینات ایک ایس ایس بی اہلکار لاپتہ ہوا ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق جتیندر نامی یہ اہلکار اُتر پردیش کا شہری ہے اور وہ گذشتہ شام سے لاپتہ ہے۔
اس سلسلے میں پولیس سٹیشن لالبازار میں ایک رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور اُسے ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تفصیلات جمع کررہے ہیں۔