سرینگر//سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں بدھ کو ایک50سالہ شہری نے مبینہ طور اپنے آپ کو لٹکا کر خود کشی کرلی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق بشیر احمد گوجری ولد محمد سلطان گوجری ساکن حبہ کدل کی لاش کو اپنے گھر میں لٹکتی حالت میں پایا گیا۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ کرالہ کھڈمیں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔