سرینگر//سرینگر کے ایئر فورس سٹیشن میں سنیچر کو ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور خود کو پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار کا تعلق ہریانہ کے کوٹلی کالن علاقے سے تھا جس نے اپنے کمرے میں خود کشی کا انتہائی اقدام کیا۔
حکام کے مطابق فوجی اہلکار کی خود کشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔