عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے درمیان نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کو کہا کہ سرینگر کی ڈل جھیل 1990 میں جب وہ وہاں گئے تھے تو “خالی” تھی لیکن اب وہ سیاحوں سے بھری پڑی ہے، اور اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دفعہ 370 اب خطے پر لاگو نہیں ہوگا۔کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (CSIR) کے 83 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے، دھنکھر نے 1990 میں مرکزی وزیر کے طور پر سرینگر کے اپنے دورے کو یاد کیا، جب وہ ڈل جھیل کے قریب ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔نائب صدر نے کہا”سب کچھ خالی تھا،ڈل کی سڑک پر مشکل سے20 انسان بھی نظر نہیں آئے، مایوسی اور ناامیدی کی حالت تھی، “۔انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کو پچھلے سال بتایا گیا تھا کہ دو کروڑ سیاح جموں و کشمیر آئے ہیں۔دھنکھر نے نشاندہی کی کہ آرٹیکل 370، جس کا تصور آئین کی عارضی شق کے طور پر کیا گیا تھا، اب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370، وہ واحد آرٹیکل جسے عارضی قرار دیا گیا تھا اور جسے کچھ لوگوں نے مستقل ہونے کا مسئلہ بنایا تھا، بشمول وہ لوگ جنہوں نے آئین کے تحت حلف اٹھایا تھا، ، اب نہیں ہے۔دھنکھر نے کہا کہ موجودہ حالات کا 1990 کی دہائی سے موازنہ کرتے ہوئے آج قوم کی حالت میرے خوابوں سے باہر ہے، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا،میں نے بھارت کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا کہ جو آج ہے۔نائب صدر نے کہا کہ ایڈوائزری کے آڑ میں بھارت کو 1990 کی دہائی ایک ایسا دور تھا جب ہندوستان کو اپنی مالی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا سونا سوئس بینکوں کے پاس گروی رکھنا پڑا کیونکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1 بلین امریکی ڈالر تک گر گئے تھے اور مالیاتی اداروں جیسے کہ ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ہدایات جاری کی تھیں۔دھنکھر نے کہا کہ 1990 کی دہائی بھی اقتدار کے گلیاروں میں درمیانی لوگوں کا دور تھا، بدعنوانی عروج پر تھی اور صرف شجرہ نسب والے ہی مواقع تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔