سرینگر//ملیشیائی سیاحوں کے ذریعے ایک فرم سے کرایہ پر لی گئی موٹر بائیکیں منالی پہنچا کر چھوڑ دیں اور انہیں فرم کو واپس کرنے کے بغیر سیدھے اپنے ملک کی راہ اختیار کی ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ان موٹر بائیکس کو ضبط کرلیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن کو ایک شخص فیصل نذیر میر ولد نذیر احمد میر ساکن ایچ ایم ٹی سرینگر جو کہ کشمیر ٹروالک بائک رنٹل سروس چلا رہا ہے کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ تین ملائشیائی سیاحوں نے ان سے لداخ کی سیر کرنے کی غرض سے تین موٹر بائکوں (Royal Enfield)کو کرایہ پر لیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ تینوںسیاح واپس ملائشیا چلے گئے اور موٹر بیکوں کو واپس نہیں کیا جس پر تھانہ پولیس میں کیس زیر نمبر 69/2017,U/S406RPC اندراج کر کے تحقیقات شروع کی ۔پولیس نے ملائشیا کے سفارت کار سے رابطہ کر کے دوران تحقیقات اس بات کا پتہ چلا کہ ملائشیائی سیاحوں نے منالی میں موٹر بایکیں چھوڑ کر واپس اپنے ملک کی راہ اختیار کی۔ جس پر فوری طور پر پولیس پارٹی کو منالی روانہ کیا گیا جنہوں نے منالی سے تینوں موٹر بئکوں کو باز یاب کر کے واپس سرینگر پہنچایااور موٹر بائکوں کو مالک کے حوالہ کر دیا گیا۔مذید تحقیقات جاری ہے ۔