جموں// صحت شعبہ¿ کی بہتری کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری صحت خدمات بہم پہنچائی گئی ہیں نائب وزیر اعلیٰ نے مرکزی سرکار کے راشٹریہ بال سواستھ کاریکرم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔ تقریب پر طبی اور نیم طبی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔نائب وزیر اعلیٰ نے کٹھوعہ میں بچوں کے جنسی تناسب کو بہتر بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کے اقدامات اور وزیر اعظم کے پروگرام’ من کی بات‘ میں اس کا حوالہ دیئے جانے پر سراہنا کی۔ انہوں نے مختلف سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو پنچائتیں اور بلاک سب سے زیادہ لڑکیوں کے جنم دن کی تقریبات منائیں گے انہیں اضافی فنڈ عطا کئے جائیں گے۔لاڈلی بیٹی سکیم کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیم کے تحت431 مستفیدین کو بنک کھاتوں میں مالی معانوت منتقل کی جارہی ہے جبکہ354 معاملات کو جلد منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے سماجی بہبود محکمہ کے افسران کو پھر سے سروے کرنے کی تلقین کی تا کہ سٹیٹ میریج اسسٹنس سکیم کے تحت حقیقی فہرست تیار کی جاسکے۔انہوں نے سی ایم او کٹھوعہ کو14 مارچ کو سرکاری ہسپتال بلاور میں کیمپ منعقد کرنے کے لئے کہا تا کہ موقعہ پر پہ ڈِس ایبلٹی سرٹیفکیٹ اجراءکی جاسکیں۔ بعد میں نائب وزیر اعلیٰ نے سب ضلع ہسپتال بلاور کا دورہ کر کے ہسپتال کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی نہ ہونے پرناراضگی ظاہر کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔نائب وزیر اعلیٰ نے شری سنگھ گوشالہ منڈلی کے ممبران کے ساتھ ہولی منائی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ رنگوں کا تہوار قوم کے عظیم ثقافتی ورثے ، تمدن اور روا داری کا عکاس ہے۔انہوں نے اونچا پِنڈ سے آلرا تراپڈ تک7 کلو میٹر لمبی سڑک اور رام کوٹ سے سورہ لال تک دوسری سڑک کے کام کا بھی آغاز کیا۔بعد میں نائب وزیر اعلیٰ نے اونچا پِنڈ میں ایک عوامی دربار طلب کر کے لوگوں کی مشکلات سے آگہی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کمیونٹی ہال اور ٹورازم ہٹ کرن وارا کا بھی معائنہ کیا۔