عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // سرینگر کیرم چمپئن شپ 2025-26کابخشی سٹیڈیم میں باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر جے اینڈ کے کیرم ایسوسی ایشن کے عہدیدار، کھلاڑیوں، آفیشلز اور کیرم کے شوقین افراد موجود تھے۔جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی اس دو روزہ چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین، لڑکوں اور لڑکیوں کے دونوں ڈویژنوں میں چار کیٹگریز ،کیڈٹ، سب جونیئر، جونیئر اور سینئر کے تقریباً 110 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔صرف پہلے دن ہی تقریباً 80 میچز کھیلے گئے جن میں غیر معمولی صلاحیتوں اور کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔فائنل سمیت بقیہ میچزآج ہوں گے، جس کے بعد اسی مقام پر سہ پہر 3:30 بجے تقسیم انعامات کی تقریب ہوگی۔