Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

سرینگر کو خوبصورت بنانے کا مشن ہنوز تشنہ تکمیل سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے نامکمل کاموں کی 15اور30اپریل کی ڈیڈ لائن گزر گئی

Mir Ajaz
Last updated: April 30, 2023 12:18 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر// سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر میں کئی کاموں کو 15 اپریل سے قبل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن گذر گئی ہے۔ شہر کو تقریباً ہر جگہ کھودا گیاہے۔ لال چوک سے لے کر ڈل جھیل کے ارد گرد اور جہلم کے پشتوں تک، تقریباً ہر جگہ مزدور اور مشینیں کام کر رہی ہیں۔ سرکاری طور پر سمارٹ سٹی تعمیر ہو رہی ہے۔ تاہم شہر کی تعمیرنو پر بڑے پیمانے پر بحث ہو رہی ہے ۔روان سال اپریل مہینے کے آغاز میں صوبائی کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے ان کاموں سے وابستہ تمام افسران، اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کو ایک مقررہ وقت کے اندر ان کاموں کومکمل کرنے کے لیے واضح ہدایات جاری کی تھیں۔ان کاموں میں کنکریٹ کام، فٹ پاتھ، ٹائلنگ ، نکاسی آب ، زیر زمین تاریں بچھانا، تزئن( لینڈ سکیپنگ) اور ٹرفنگ کے علاوہ تار کول بچھانے کا کام شامل ہے۔بیشتر مقامات پر جانکاری و معلوماتی بورڈ(سائن ایجس) کو بھی نصب نہیں کیا گیا۔ تاریخی گھنٹہ گھر کی تزئین و آرائش کا کام تاحال جاری ہے شہر میں تعمیراتی کاموں کے نتیجے میں ٹریفک جام میں اضافہ ہوا ہے، جس سے مسافروں اور شہریوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ ایس ایم سی کمشنر اور سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزکیٹو افسراطہر عامر خان کا ماننا ہے کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کئی ایسے منصوبے ہیں جو 15 اپریل تک مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا’’کچھ منصوبے جیسے پولو ویو مارکیٹ، کشمیر آرٹس ایمپوریم میں روشنی کے قمقمے نصب کرنا، پریس انکلیو اور دیگر مقامات پر کام 15 اپریل سے پہلے مکمل ہو چکے ہیں۔‘‘

 

اطہر کا کہنا ہے کہ کئی ایک کاموں کیلئے عارضی ڈیڈ لائن اس سال 30 اپریل ہے، اور کچھ کام اگلے سال تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا’’شہر مکمل طور پر تبدیل ہوگا اور لوگ اب ایک نیا ترقی یافتہ خوبصورت شہر دیکھیں گے‘‘۔چیف ایگزیکٹو افسر کاکہنا ہے کہ مولانا آزاد روڈ پر کام 22 اپریل کو ختم ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے کام میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک عارضی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ تمام کام وقت پر ختم ہوں،بعض اوقات خراب موسم اور دیگر چیزیں کام میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ایس ایم سی کمشنر نے کہا ہے کہ اب جہانگیر چوک حصے، بٹہ مالو،ڈل جھیل سمیت دیگر مقامات پر کام شروع ہو رہا ہے اور ان منصوبوں کی ڈیڈ لائن مختلف مہینوں میں مقرر کی گئی ہے۔لال چوک میں پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے بعد، یہ کام پائین شہرکے مختلف علاقوں میں مختلف مقامات پر شروع کیا جائے گا۔ شہر کو جی 20ٹورازم اجلاس کی مناسبت سے خوبصورت بنایا جا رہا ہے، جو اس سال مئی کے آخری ہفتے میں ہونے جارہا ہے۔سرینگر میں سمارٹ سٹی کے نمایاں پروجیکٹوں میں تاریخی پولو ویو اسٹریٹ کی از سر نو تعمیر، جامع مسجد کے اگلے حصے میں بہتری، بائیو بیت الخلاء، سائیکلوں کی شیئرنگ اسکیم اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔سمارٹ سٹی پروجیکٹ دو حصوں پر مشتمل ہے، رقبہ پر مبنی ترقی، جس کی تخمینہ رقم 2869.24 کروڑ روپے اور شہر میں ہر مقام پر معاملات کے حل(پین سٹی سلوشنز ) کی تخمینہ لاگت 765.03 کروڑروپے ہے۔مشن کے تحت جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومتوں کا انتخاب مرکزی وزارت برائے مکانات و شہری امور نے کیا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پیڈل تھرو پیراڈائز سائیکل ریس کی تقریب | 5500 سے زائد سائیکل سواروں کی 10 کیٹیگریز میں شرکت
سپورٹس
! وراثتی لاعلاج بیماری سے پاک بچے | تین افراد کے جینیاتی موا د سے پیدا کرنے کی تکنیک
طب تحقیق اور سائنس
پیاز مختلف وٹامنزکا مرکب ! | صحت کیلئے فائدہ مند فکر ِ ِ صحت
طب تحقیق اور سائنس
پھیپھڑوںکے کینسر کی اہم وجہ تمباکو نوشی قسط(۲)
طب تحقیق اور سائنس

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?