سرینگر//راولپورہ سرینگر کا ایک65سالہ شہری اسپتال میں اُس وقت انتقال کر گیا جب اُس سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لیا جارہا تھا۔
سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری کو کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لئے جانے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شہری کی میت کو اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے اور اُس کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔