سرینگر /وادی کشمیر میں ایک بار پھر شدت کی سردی محسوس کی جارہی ہے جبکہ سنیچر کی صبح وادی بھر کی سڑکیں منجمد تھیں جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل میں بے حد مشکلات پیش آئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر سرینگر میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔
گلمرگ میں محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت منفی14.4ڈگری سیلشیس جبکہ گلمرگ میں یہ منفی12.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق رات کے درجہ حرارت میں اتنی کمی آسمان صاف رہنے کا نتیجہ ہے۔