سرینگر/محکمہ موسمیات نے سوموار کو کہا کہ شہر سرینگر میں گذشتہ رات موسم کی سرد ترین رات ثابت ہوئی اور یہاں کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ کے مطابق وادی بھر میں مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں رات کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ رات رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین تھی۔
محکمہ نے کہا کہ پہلگام اور گلمرگ میں باالترتیب منفی5.4اورمنفی4.0ڈگری سیلشیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
لیہہ اور کرگل میں درجہ حرارت با الترتیب منفی10.9اور8.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں تاہم اب بھی گرمی کا احساس ہورہا ہے جہاں درجہ حرارت 8.7ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔
محکمہ کے مطابق آنے والے تین یا چار دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔