عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں(روک تھام) ایکٹ کی تحقیقات کے سلسلے میںملی ٹینٹوں کے ساتھیوں کی رہائش گاہوں پر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ممنوعہ تنظیموں کے معاونین کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی میں اور غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کو آگے بڑھانے میں، سرینگر پولیس نے ضلع میں ملی ٹینسی کی حمایت کرنے والے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے مقصد سے شہر کے متعدد مقامات پر تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے۔سرینگر پولیس نے جن افراد کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی ، ان میںبشیر احمد بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن سوزیٹھ ،توحید احمد ولد عبدالخالق ساکن گوری پورہ سوزیٹھ ،عاشق بشیر نجار ولد بشیر احمد نجار ساکن سویہ ٹینگ ،سالک معراج ڈار ولد معراج الدین ڈار ساکن سویہ ٹینگ،عمر عادل ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن سویہ ٹینگ،بلال احمد میر عرف ففو ولد غلام محمد میر ساکن پارم پورہ ،برہان نذیر خشو ولد نذیر احمد خشو ساکن بیرونی کاٹھی دروازہ رعناواری،عاشق ملک ولد عبدالخالق ملک ساکن پنزی نارا،اشفاق احمد وانی ولد مرحوم محمد امین وانی ساکن ہمدانیہ کالونی سیکٹر 4/A،مدثر احمد میر ولد محمد سلطان میر ساکن ملک پورہ برتھنہ ،عرفان احمد لون ولد محمد عبداللہ لون ساکن بلال کالونی قمرواری ،عرفان احمد سیرو ساکن خانقاہ سوختہ نواکدل اورنصیر احمد میر ولد محمد اشرف میر ساکن صدربل شامل ہیں۔تلاشیاں جموں و کشمیر پولیس کے افسران کی نگرانی میں ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں مناسب قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئیں۔ملی ٹینسی سرگرمی کا پتہ لگانے اور اسے روکنے کے لیے شواہد اور انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے مقصد سے اسلحہ، دستاویزات، ڈیجیٹل آلات وغیرہ ضبط کرنے کے لیے تلاشی لی گئی۔