Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

سرینگر پریس کلب کیلئے جگہ فراہم کی جائیگی||اشتہارات کی چنیدہ پالیسی ختم ہوگی تقسیم کا عمل منصفانہ اور شفاف رہے گا:عمر عبداللہ

Mir Ajaz
Last updated: March 20, 2025 10:46 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اخبارات کو حکومتی اشتہارات کی تقسیم میں کسی بھی چنیدہ پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل ایز کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے یقین دلایا کہ اشتہارات کی تقسیم کا عمل منصفانہ اور شفاف رہے گا۔وزیر اعلیٰ نے چنیدہ اشتہارات کی پالیسی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اخبارات جو مکمل طور پر حکومتی آمدنی پر انحصار کرتے ہیں، حقیقی صحافت کے نمائندہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایسے اخبارات صرف حکومتی ترجمان بننے کا رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اور جو اخبار صرف سرکاری پریس نوٹ اور میری تصویر کو صفحہ اول پر شائع کرے، وہ اخبار نہیں بلکہ ایک ترجمان ہیں۔عمر عبداللہ نے صحافتی آزادی کے عزم کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ سچ کی رپورٹنگ پر کسی اخبار کے خلاف کوئی سزا یا تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ تاہم، انہوں نے غلط معلومات کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کو حقائق کی تصدیق کرنے کی تاکید کی۔انہوںنے کہا کہ جعلی خبروں کا پھیلاؤ تیز ہوتا ہے، اور جب تک ہم وضاحت کرتے ہیں، نقصان ہو چکا ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے میڈیا اداروں کو مالی طور پر خود مختار بنانیکی ترغیب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صحافتی دیانت داری کے لیے خود انحصاری ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت میڈیا انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔پریس کارڈز کی تاخیر سے متعلق شکایات پر، عمر عبداللہ نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت دی کہ وہ درخواستوں کی جانچ کے عمل کو تیز کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ درخواست گزاروں کو اصلاح کا موقع دیا جائے گا، بجائے اس کے کہ ان کی درخواستیں فوراً مسترد کر دی جائیں۔پریس کلب کے معاملات پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے جموں پریس کلب کی بہتر کارکردگی کو سراہا، لیکن سرینگر پریس کلب میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے اس کے بند ہونے اور متوازی پریس کلب بننے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے، انہوں نے کشمیری صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ایک منیجنگ باڈی کا قیام عمل میں لائے جو آزادانہ انتخابات کے ذریعے ایک جائز پریس کلب تشکیل دیں تاکہ صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم میسر آ سکے۔

گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کو اشتہارات کی معطلی
اقدام آزاد صحافت پر حملہ ، حکومت سے وضاحت طلب

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// ایم ایل اے شوپیاں، شبیر احمد کلے نے جمعرات کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جموں و کشمیر کے تین ممتاز اخبارات بشمول گریٹر کشمیر کے سرکاری اشتہارات کی معطلی پر سوال اٹھایا۔وزیر اعلی کے ماتحت محکموں کے لیے گرانٹ کے مطالبات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، کلے نے کہا کہ گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کو گزشتہ سات سالوں سے سرکاری اشتہارات سے انکار کیا گیا ہے۔کلے نے اشتہارات جاری کرنے میں حکومت کی طرف سے اپنائے گئے معیار پر وضاحت طلب کی۔انہوں نے کہا کہ چند سو کاپیوں کے سرکولیشن والے اخبارات کو اشتہارات مل رہے ہیں، جب کہ گریٹر کشمیر جیسی قائم شدہ اور وسیع پیمانے پر پڑھی جانے والی اشاعتوں کو نہیں دیئے جارہے ہیں۔ایوان کے باہر کلے نے کہا کہ گریٹر کشمیر بذات خود ایک ادارہ ہے۔انہوں نے کہا، “اس طرح کی اشاعت کے اشتہارات کو روکنا، دوسروں کے ساتھ، مختص کرنے کے عمل کے معیار اور شفافیت پر سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔”کلے نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں بڑے کارپوریٹ ہائوسز کی عدم موجودگی میں اخبارات کو سرکاری اشتہارات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہارات کی معطلی آزاد صحافت پر حملہ ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نیشنل کانفرنس مجلس عاملہ کی تشکیل نو، صوبائی صدر کا عوامی خدمت پر زور
تازہ ترین
ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
تازہ ترین
اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
’می آئی ہیلپ یو‘: امرناتھ یاترا میں سی آر پی ایف خواتین ٹیم نے دل جیت لئے
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

July 16, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گمری دراس میں دلخراش سڑک حادثہ ، 2ازجان، 15زخمی، 8کی حالت نازک

July 16, 2025
صفحہ اول

ڈوڈہ ضلع میں المناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی اونتی پورہ حادثے میں 3افرادلقمہ اجل،میاں بیوی زخمی، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج

July 15, 2025
صفحہ اول

اردو زبان لازمی شرط ہونے پر امتناع نائب تحصیلدار بھرتی عمل معطل

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?