سری نگر// پولیس نے بتایا کہ بدھ کو سری نگر ضلع کے نوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک تصادم شروع ہوا۔
تصادم میں اب تک 01 عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس کا کہنا ہے کہ نوگام انکاؤنٹر میں پھنسے جنگجو کھن موہ کے سرپنچ سمیر بھٹ کی حالیہ ہلاکت میں ملوث کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی/ٹی آر ایف سے وابستہ ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے، سیکورٹی فورسز نے وہاں محاصرے اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
عسکریت پسندوں کی طرف سے فورسز پر گولی چلانے کے بعد تلاشی مہم انکاؤنٹر میں تبدیل ہو گئی۔
اہلکار نے مزید کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
وہیں ریلوے حکام نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر بانہال سے بارہمولہ تک ٹرین خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔