سرینگر / پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرینگر میں چار منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد نوہٹہ پولیس نے عبدالاحد شیخ ، محمد رفیق شیخ ، محمد یوسف شیخ اور مسما فہمیدہ ساکنانِ تجگری محلہ نوہٹہ نامی چار منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے 350گرام چرس برآمد کرکے تحویل میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 32/2019کے تحت نوہٹہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔