سرینگر/پولیس نے جمعہ کو اُس شہری کو گرفتار کرلیا جس نے سرینگر کے عبد اللہ برج پر25بھیڑ بکریوں کو اپنی تیز رفتار گاڑی کی زد میں لاکر لقمہ اجل بنالیا۔
پولیس نے مذکورہ شہری کی شناخت عاطف فاروق آہنگر، ساکنہ کرن نگر سرینگر کے طورکی۔
حکام کے مطابق عاطف نے گذشتہ رات کے دوران عبد اللہ برج پر جارہے بھیڑ بکریوں کے ایک جھنڈ کو اپنی تیز رفتار گاڑی کی زد میںلاکر25بھیڑوں کو لقمہ اجل بنالیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔