سرینگر/ایک بیان میں پولیس نے جمعہ کو کہا کہ سرینگر پولیس نے ہوٹل انٹرنیشنل کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار منظور احمد میر عرف منہ ٹائیگر ولد عبدالخالق میر ساکنہ کدلہ بل پانپور اور الیاس بشیر کھانڈے ولد بشیر احمد ساکنہ درنگہ بل پانپور کی جامہ تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے کچھ مقدار میں ہیروین اور نقدی 12ہزار روپیہ برآمد ہوئے۔
بیان کے مطابق پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 23/2019کے تحت پولیس اسٹیشن رام منشی باغ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔