سرینگر//سرینگر میں اپنی نوعیت کی پہلی’’آف روڑ‘‘کوہستانی سائیکل سواری کے مقابلے کے آخری روز سائیکل سواروں میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا،جس کے دوران کھلاڈیوں نے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کی۔14برس کی کم عمر والے زمرے میں برن ہال اسکول کے ابھء دیپ سنگھ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے مقابلہ اپنے نام کیا جبکہ سیلسٹل بڈس بارہ بل کے تجمل نے دوسری اور اسی اسکول کے طلاب علم کھلاڑی جنید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلے کء دوران17 برس سے کم عمر کے زمرے میں برن ہال اسکول کے فضل وانی نے کمال مہارت اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی،جبکہ اسی اسکول کے زاہد حمید نے دوسری پوزیشن ھاصل کر کے اپنے اسکول کو سرخ رو کیا۔اس زمرے کی تیسری پوزیشن کینڈیڈ ہائر اسکینڈی اسکول کے فہیم نے حاصل کی۔ سنیئر سائکل کھلاڑیوں کے مقابلے میں رمیض نے فتح حاصل کر کے پہلی پوزیشن ھاصل کی جبکہ سیلسٹل بڈس اسکول کے وحید احمد نے دوسری اور امر سنگھ کالج کے پرویز نے تیسری پوزیشن پر اپنا حق جتایا۔دو دنوں تک جاری رہنے والے اپنی نوعیت کی پہلی’’آف روڑ‘‘کوہستانی سائیکل سواری کے مقابلہ میں مختلف اسکولوں اور کلبوں سے350کے قریب طلاب اور کھلاڑیوں نے شرکت کی،جبکہ اس موقعہ پر شائقین کی ایک بڑی تعداد نے بھی سرینگر کے پولو گرائونڈ میں اپنی نویت کی اس منفرد سائیکل دوڑ کا دلچسپی سے مزہ لیا۔ تقریب پر ناظم سیاحت محمود شاہ نے مہمان خصوصی جبکہ جموں کشمیر بنک کے انچارج کارپوریٹ کیمونکشنز سجاد بزازاعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی ۔ ممبر سپورٹس کونسل بلقیس میر،انڈین اولیمپک عہددار ڈاکٹر سنجوگیتا،ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج ڈاکٹر الطاف الرحمان اور معروف کھیل منتظم نثار حسین بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹوارزم محمود شاہ نے کہا کہ یورپی ممالک میں اس طرح کے مقابلے ہوتے ہیں،اور وہ وہاں کی ثقافت اور روز مرہ سرگرمیوں کا حصہ ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ اس سے محبت کرتے ہیں،کیونکہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کی تندرستی اور جسمانی نشو نما کا خیال بہت کم عمر سے ہی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی طرح کا تصور جموں کشمیر میں بھی اسی طرح کے زیادہ سے زیادہ مقابلے کرنے کی ضرورت ہے۔محمود شاہ نے کہا کہ جب مجھے پہلے اس بات کا علم ہوا کہ پولو گرائونڈ میں سائیکلنگ کا مقابلہ ہوگا تو میں مخمصے میں پڑ گیا تھا،تاہم یہاں اس طرح کے مقابلے دیکھ کر میں بہے متاثر ہوا،اور اس مقابلے کے منتظمین واقعے میں مبارکبادی کے مستحق ہے۔جموں کشمیر بن کے سجاد بزاز نے کہا کہ بنک اس طرح کے مقابلوں کے فروغ کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔ڈاکٹر سنجوگیتا نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی صلاح دی۔