سری نگر// کولکتہ سے تعلق رکھنے والے ایک 38 سالہ درزی کا بعد از مرگ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے جموں وکشمیر میں اس عالمی وبا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔
سری نگر میں تاریخی لال چوک کے نزدیک واقع امیرا کدل علاقے میں مقیم کولکتہ سے تعلق رکھنے والے درزی کی برین ہیمرج کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے اور بعد از مرگ متوفی غیر مقامی درزی کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کلکتہ کے رہنے والے ایک درزی کی سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ہفتہ کو برین ہیمرج کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔