سرینگر//شہر سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت55دن بعد نطقہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 0.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ نے آنے والے دنوں میں موسم کے اندر مزید بہتری کی پیشگوئی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں اس سال سردیوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا یہاں تک کہ ڈل جھیل سمیت بیشتر آبی ذخائر منجمد ہوگئے اور گھروں کی واٹر سپلائی بھی متاثر ہوئی۔