سرینگر//وادی کشمیر میں سردی کی شدت بدستور قائم ہے اور گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے منگل کو بتایا کہ وادی بھر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم22جنوری کی شام سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے جس کا سلسلہ25جنوری شام تک جاری رہے گا۔ اس دوران کہیں کہیں درمیانہ درجے اور کہیں کہیں ہلکی برفباری متوقع ہے۔
وادی کشمیر میں فی الوقت سخت ترین سردی کے ایام چل رہے ہیں جنہیں کشمیری کلینڈر میں’چلہ کلان‘ کہا جاتا ہے۔40روز پر مشتمل ’چلہ کلان‘ 31جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔