سرینگر//جموں کشمیر اور لداخ میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوا ہے اور سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2ڈگری سیلشیس جبکہ دراس میں منفی18.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے منگل کو بتایا کہ اگلے ایک ہفتے تک رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
محکمہ کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2ڈگری سلیشیس،پہلگام میں منفی5.3ڈگری اور گلمرگ میں منفی10.2ڈگری سیلشیس درجہ حرارت درج ہوا۔
اسی طرح لداخ کے کرگل میںکم سے کم درجہ حرارت منفی13.8ڈگری سیلشیس اور لیہہ میں منفی10.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔