سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر عابد رشید شاہ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراضی کو رہائشی اور کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے کئی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس دوران کئی معاملات کو موقعہ پر ہی نمٹایا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کی میٹنگ ہفتہ وار بنیادوں پر منعقد کی جائے گی جس میں ہر ہفتہ 10معاملات کو غوروخوض کے بعد منظوری دی جائے گی تاکہ لوگوں کو عمارت کی تعمیر کے لئے اجازت حاصل کرنے کی خاطر زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔ انہوںنے کہا کہ بلڈنگ پرمشن کے عمل میں بدلائو سے التوأ میںپڑے معاملات کو بھی نمٹانے کی راہ ہموار ہوگی۔میٹنگ میں کمیٹی کے ممبران وائس چیرمین ایس ڈی اے،ایگزیکٹیو انجینئران آر اینڈ بی،آئی اینڈ ایف سی اورپی ڈی ڈی کے علاوہ ڈسٹرکٹ لیول آفیسر پولیوشن کنٹرول بورڈ بھی موجود تھے۔