سرینگر/ایک بیان میں پولیس نے جمعرات کو کہا کہ سرینگر پولیس نے ملہ کھاہ چوک نوہٹہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش، جن کی شناخت محمد رفیق پہلو ولد عبدا لمجید ساکنہ بابا ڈیمب اور ریاض احمد چھانہ ولد عبدالعزیز ساکنہ چنکرال محلہ کے بطور ہوئی ہے، کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی، جس دوران ان کے قبضے سے چار سو گرام چرس اور ہیروئن برآمد کرکے ضبط کی گئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 22/2019کے تحت نوہٹہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
بیان کے مطابق اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران سرینگر پولیس نے رام باغ میں ہوٹل انٹرنیشنل کے نزدیک ناکہ لگایا اور ایک آلٹو کو روک کر اس میں سوار بشیر احمد گاٹو ولد محمد عبدا للہ ساکنہ پلوامہ اور نعمان فاروق بٹ ولد فاروق احمد ساکنہ چھانہ پورہ کی تلاشی لی ۔ ناکہ چیکنگ پر موجود آفیسران نے مذکورہ منشیات فروشوں کے قبضے سے قلیل مقدار میں ہیروئن اور نقدی ایک لاکھ 99ہزار چار سو روپیہ برآمد کرکے تحویل میں لے لئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آڑ زیر نمبر 18/2019کے تحت پولیس اسٹیشن رام با غ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔