سرینگر//سرینگر پارلیمانی حلقے کے لئے آنے والے ضمنی چناﺅ کے سلسلے میں ضلع الیکشن آفیسر سرینگر نے ڈی سی آفس کمپلیکس سرینگر اورسرینگر میونسپل کارپوریشن کرن نگر کے دفترمیں دو سہولیاتی پول مراکز قائم کئے ہیں۔جن پریزائیڈنگ آفیسروں اورانتخابی عملے کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا گیا ہے وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے کام کاج کے حوالے سے اپنے خدشات دور کرنے کے لئے مذکورہ مراکز میں 6اور7اپریل2017ءکو دفتری اوقات کے دوران ضروری فارم بھر سکتے ہیں۔