سرینگر/ پولیس کی جانب سے منگل کو سرینگر میں ہیلیپ لائن نمبر جاری کیا گیا تاکہ زمینی سطح پر انٹیلی جنس نظام کو متحرک کرکے منشیات فروشوں اور دیگر ممنوعہ نشیلی اشیاکی خرید و فروخت میں ملوث اشخاص کی جانکاری کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
ایک بیان کے مطابق ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے عوام کے نام ہیلپ نمبر 9596770538جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی کو بھی منشیات فروش اور دیگر نشیلی اشیاکے کاروبار میں ملوث اشخاص کے بارے میں جانکاری ہو تو وہ مذکورہ جاری کردہ ہیلپ لائن نمبر پر رابط قائم کرسکتا ہے جبکہ اس ضمن میں وٹس ایپ پر فوٹو اور ویڈیو بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا ۔ اطلاع دینے والے کی نشاندہی پر اگر نشیلی اشیابرآمد ہوئی تو پولیس کی جانب سے اس شخص کو انعام سے بھی نوازا جائے گا۔