سرینگر//ضلع چنائو آفیسرسرینگر فاروق احمدلون نے کل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری او رضلع سرینگر کی پارلیمانی نشست کے ضمنی چنائو کے لئے تعینات کئے جارہے عملے کی تربیت کی خاطر پروگرام کو جاری کیا۔ریونیو ٹریننگ انسٹچیوٹ بمنہ سرینگرمیں اس ترتیب سے ای وی ایمز کی تیاری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔یکم اپریل کوحضرت بل اور جڈی بل،2اپریل کوعیدگاہ اورخانیار،3اپریل کوحبہ کدل اور امیراکدل اور4اپریل کوسونہ وار اوربٹہ مالو اسمبلی حلقوں میں چنائو عملے کو تربیت اس ترتیب سے دی جائے گی۔4اپریل۔گورنمنٹ زنانہ کالج ایم اے روڈ سرینگر میں حضرت بل کے لئے،3۔اپریل گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایم اے رو ڈ سرینگر، جڈی بل کے لئے۔4۔اپریل گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ ،سرینگر عیدگاہ کے لئے۔3اپریل۔گورنمنٹ ایس پی ہائر سیکنڈری سکول سرینگر ،خانیا رکے لئے ۔4اپریل۔گورنمنٹ ایس پی ہائر سیکنڈری سکول، سرینگر حبہ کدل کے لئے۔4اپریل۔کشمیر گورنمنٹ پالی ٹیکنیک گوگجی باغ سرینگر، امیراکدل کے لئے۔3اپریل ۔گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سرینگر سونہ وار کے لئے اور3اپریل ۔گورنمنٹ امرسنگھ کالج گوگجی باغ میں ،بٹہ مالو اسمبلی حلقے کے چنائو کے لئے تربیت دی جائے گی۔