سرینگر/سرینگر پولیس نے عوام الناس سے معمر خاتون، جس کی بدھ کو صدر اسپتال سرینگر میں موت واقع ہوئی، کی شناخت کیلئے تعاون طلب کیا ہے۔
ایک پولیس بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر اسپتال سرینگر کے چیف میڈیکل آفیسر نے پولیس اسٹیشن کرن نگر کو اطلاع دی کہ 60سالہ معمر خاتون ،جو کہ غیر ریاستی معلوم ہوتی ہیں، کی ایمرجنسی بلاک میں آج صبح موت واقع ہوئی ۔
پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو بھی اس خاتون کے بارے میں کوئی جانکاری ہے تو وہ پولیس اسٹیشن کرن نگر کے فون نمبرات 9596770865, 9596770527,یا پولیس کنٹرول روم کشمیر کے فون نمبرات 9596222550, 9596222551,پر رابط قائم کرسکتا ہے۔