عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈپٹی کمشنرسری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کل ضلع سری نگر میں نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نبارڈ) کے تحت جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لیے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ڈی سی نے جاری اور نئے پراجیکٹس، رکاوٹوں کا سامنا کرنے والے پروجیکٹوں اور نابارڈ کی جانب سے فنڈ سے مکمل کیے گئے پروجیکٹوں کا مجموعی جائزہ لیا۔انہوں نے نبارڈ کے تحت تجویز کردہ 96.82 کروڑ کے 14 نئے پروجیکٹوں کے تخمینہ کی تیاری کی ہدایت دی انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان منصوبوں کے تخمینے فوری طور پر تیار کریں تاکہ حکومت کی طرف سے منظوری کے بعد یہ ٹینڈرنگ کے لیے تیار ہوں۔میٹنگ کے دوران متعلقہ انجینئرز نے کچھ پراجیکٹس کی پیش رفت میں رکاوٹ بننے والی رکاوٹوں پر روشنی ڈالی۔رکاوٹوں کا سامنا کرنے والے منصوبوں پر ڈی سی نے متعلقہ حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ ان کی جلد تکمیل کے لیے اصلاحی اقدامات کریں اور کام کی رفتار تیز کریں۔ انہوں نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام ضروری تعاون کا بھی یقین دلایا۔