سرینگر// حکام نے بدھ کو بتایا کہ ریاست مہاراشٹرا کے ایک70سالہ سیاح کی سرینگر کے اسپتال میں کورونا وائرس سے موت واقع ہوگئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ سیاح کو چھاتی میں درد کی شکایت کے بعد30مارچ کو صدر اسپتال سرینگرسے چھاتی کے امراض سے متعلق اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتالی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ مریض کا تعلق پونے سے تھا اور وہ کورونا میں مبتلاءتھا۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سیاح جب اپنے بیٹے کے ہمراہ سرینگر آیا تھا تو اس کا اور اس کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آیا تھا۔