سرینگر/ریاست کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ رات موسم کی سرد ترین رات تھی جس کے دوران درجہ حرارت منفی4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا کہ ریاست بھر میں کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی مطلع صاف رہنے کی وجہ سے ہورہی ہے۔محکمہ کے مطابق آنے والے48گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے کیونکہ مغربی ہوائیں اس عرصہ میں جموں کشمیر کے اندر متحرک رہ سکتی ہیں۔
وادی کے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0ڈگری سیلشیس جبکہ ایک اور سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی6.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جموں خطے کے بیشتر علاقوں میں بھی ٹھنڈ پڑ رہی ہے تاہم سرمائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت7.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔