سرینگر//سرینگر میں گذشتہ رات رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین رات رہی اور درجہ حرارت منفی4.8ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران لداخ خطے کے دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع صاف رہنے کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ وا ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئے گی۔
وادی کشمیر کے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4ڈگری سیلشیس جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11دگری سیلشیس درج کیا گیا۔