سرینگر/ایک بیان کے مطابق سرینگر پولیس نے جمعرات کو ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش کی گرفتار ی عمل میں لا کر اس کے قبضے سے نشیلی ادویات برآمدکرکے ضبط کیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ سرینگر پولیس نے گزر بل چوک باغیاث میں ناکہ چیکنگ کے دوران ٹرک زیر نمبرJK05G-1424کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران پولیس ٹیم نے ٹرک سے 210کوڈین بوتلیں اور 720کپشول برآمد کرکے تحویل میں لے لئے۔
پولیس نے موقع پر ہی محمد رفیق میر ولد عبدالرشید ساکنہ بہرام پورہ رفیع آباد کی گرفتار عمل میں لا کر اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 72/2019کے تحت پولیس اسٹیشن صفا کدل میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔