عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر میں پولیس نے ایک منشیات فروش کی جائیداد ضبط کی جس میں گاڑی کی شکل میںمنقولہ اثاثہ بھی شامل ہے،جس کی مالیت تقریباً 1.5لاکھ روپے ہے۔ یہ گاڑی منشیات فروش جاوید احمد وانی ساکن گاسو حضرت بل کے ذریعے ناجائز منشیات اور مادہ کی فروخت کے ذریعے حاصل کی گئی تھی جو ایف آئی آر نمبر 27/24زکورہ میں ملوث ہے۔این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 68ایف کی دفعات کے تحت اس پراپرٹی کو ایڈمنسٹریٹر اورمجاز اتھارٹی کی ہدایت پر ضبط کیا گیا ۔