سرینگر//ضلع پولیس سرینگر نے جمعرات کو ایک مندر کو آگ لگانے کے بارے میں جعلی خبر کو لیکر ایف آئی آر درج کرلیا۔
پولیس نے کہا ” سرینگر میں قائم ایک مندر کو آگ لگانے سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود خبر کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس جعلی خبر کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کیس درج کرلیا گیا ہے“۔