سرینگر میں مختصر تصادم: پولیس اہلکار زخمی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 
سری نگر// سری نگر کے زونی مر علاقے میں منگل کو ایک مختصر شوٹ آؤٹ میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
 
ذرائع نے بتایا کہ زونی مر سری نگر میں منگل کو ایک مختصر شوٹ آؤٹ میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
 
انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
 
زخمی اہلکار کی شناخت عامر حسین کے بطور ہوئی ہے۔
 
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
 

 

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *