سرینگر//حکام نے سنیچر کوسرینگر میں قائم ایلن کوچنگ انسٹی چیوٹ میں زیر تعلیم دو طالب علموں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرکز کو پانچ دن کیلئے بند کردیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے مذکورہ ٹیوشن سینٹرکو پانچ دن کیلئے بند کرنے احکامات صادر کئے۔سینٹر کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پانچ دنوں کیلئے صرف آن لائن کلاسوں کا اہتمام کریں۔