عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بادامی باغ چھاونی میں دوران شب ایک اہلکار بے ہوش ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ بی بی کینٹ سرینگر میں کیکرے وجے رام چندر نامی ایک فوجی اہلکارجمعہ کو رات دیر گئے بے ہوش ہو کر گر گیا۔اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ طبی و قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعداہلکار کی لاش کو مزید کارروائی کیلئے اس کے متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ سی آرپی سی 174کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ۔